5 فروری 2014 - 20:30
بروجردی: شام کے بحران کا واحد راہ حل، سیاسی ہے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے شام کے بحران کا حل، سیاسی طریقے سے حل کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جناب علاء الدین  بروجردی نے المیادین ٹیلیویزن چینل کے ساتھ گفتگو میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام کے بحران کے سلسلے میں ترکی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہيں آئی ہے، کہا کہ تہران ، شام کے بحران کے سلسلے میں ترکی سے یکسر مختلف موقف رکھتا ہے اور اسی ابتدا سے ہی تہران کا موقف یہ ہے کہ شام کے بحران کا حل، صرف سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے ۔ بروجردی نے شام کے عوام کے ہاتھوں ہی اپنے ملک کی سرنوشت کے تعین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک اور حتی امریکہ بھی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شام کے بحران کا حل، سیاسی ہے اور اس مسئلے کی ضرورت کو جنیوا دو بین الاقوامی کانفرنس میں بھی محسوس کیا گیا۔ جناب بروجردی نے ایران اور امریکہ تعلقات کے بارے میں کہا کہ امریکہ بین الاقوامی حلقوں میں ایران کے ساتھ دشمنانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

.......

/169